سعودی عرب بھی اپنی فوجیں شام بھیجنے کے لیے تیارہے:عادل الجبیر

ریاض: سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے اپنے اس اعلان کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک شام کو مضبوط کرنے کی امریکی قیادت والی کوششوں کی حمایت میں اپنے فوجی تعینات کرنے کےلیے تیار، خواہشمند اور قابل ہے ۔
الجبیر نے کہا کہ ہمامریکہ سے اس معاملہ پر بات کر رہے ہیں اور اس وقت سے امریکہ سے اس معاملہ پر رابطہ میںہیں جب سے شام میں بحران شروع ہوا ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل نے پیر کے روز رپورٹ شائع کی کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ انتظامیہ شام میں استحکام لانے میں مدد کے لیے سعودی عرب سے بھی فوج بلا کر ایک عرب فوج تعینات کی جائے۔
الجبیر نے ریاض میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرز کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سعودی عرب کی پیش کش کوئی نئی نہیں ہے۔
ہم نے اوبامہ انتظامیہ کو بھی تجویز بھیجی ھی کہ اگر امریکہ فوج بھیج رہا ہے تو سعودی عرب بھی دیگر ممالک کے ساتھ مل کر اس کی فوج کا حصہ بننے کے لیے فوج بھیجنے پر غور کر سکتا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi arabia ready to send troops to syria in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply