سعودی عرب، کویت اور قطر داعش کی مالی اعانت بند کردیں: ہلیری کلنٹن

واشنگٹن: امریکہ کی ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ سعودی عرب، قطر اور کویت کو خطہ میں انتہاپسندوں کو مالی امداد بہم پہنچانا بند کردینا چاہئے۔
انہوں نے کلیو لینڈ اوہیو میں قومی سلامتی پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات اس امر کے متقاضی ہیں کہ دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) اور دیگر بین الاقوامی دہشت گرد نیٹ ورک کے ذریعہ امریکہ اور یورپ میں بھرتی اور بنیاد پرستی کو فروغ دینے پر لگام کسنے کی جانب فوری توجہ دی جائے ۔
اور سعودی عرب، کویت، قطر اور دیگر اپنے شہریوں کو انتہا پسند تنظیموں کی مالی اعانت کرنے سے روکیں۔انہیں چاہئے کہ وہ دنیا بھر میںقائم بنیاد پرست درسگاہوں اور مساجد کو جہاں سے کہ متعدد نوجوان انتہا پسندی کی راہ پر چل پڑے ہیں، چندہ دینا بند کریں ۔
سعودی عرب کے خلاف کلنٹن کا یہ بیان ان رپورٹوں کی تردید کرتا ہے کہ سعودی عرب کلنٹن کی صدارتی مہم کے لیے سے سب سے زیادہ چندہ دینے والا ملک ہے۔

Title: saudi arabia qatar kuwait must stop funding isissays hillary clinton | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply