سعودی عرب اصلی اسلام کے لیے جنگ کی قیادت کر رہا ہے: شوریٰ کونسل اسپیکر

استنبول: سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کے اسپیکر عبد اللہ الشیخ نے یہاں ایشیائی پارلیمانی اسمبلی(اے پی اے) کے 10ویں کھلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ترقی پذیر ملکوں کو سہارا دینے، امن کو فروغ دینے اور دنیا میں استحکام پیدا کرنے میں ایک کلیدیر ول ادا کر رہا ہے اور انتہاپسندی سے پاک خالص اسلام کے لیے جنگ کی قیادت کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس ایشیا میں امن و ترقی کے لیے کہتا ہے اور مملکت سعودی عرب اس ضمن میں ہمیشہ پیش پیش رہا اور ترقی پذیر ملکوں کی مدد میں بھی نمبر ون ملک رہا۔ انہوں نے اس امر کی بھی نشاندہی کی کہ وہ مبنی بر امن اسلام کا داعی ہے۔
ترک پارلیمانی اسپیکر اسماعیل قہرمان نے ایشیا، اس کے ممالک اور عوام کی سلامتی اور امن و استحکام میں اے پی اے کے رول کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔انہوں نے ان مقاصد کی تکمیل میں ایشیائی پارلیمنٹوں کے کردار کی اہمیت کا بھی خاص طور پر ذکر کیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi arabia is leading the fight for true islam says shoura council speaker in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply