سعودی عرب نے نئے حج انتظامات پر تبادلہ خیال کے لیے ایران کو مدعو کیا

تہران: ایران کے حج و زیارت محکمہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے نئے حج انتظامات پر تبادلہ خیال کے لیے ایک ایرانی وفد کو مدعو کیا ہے۔ محکمہ مذکورہ کے سربراہ سعید اوہادی نے کہا کہ اگر ایرانی مندوبین کے ویزے جاری کر دیے جاتے ہیں تو 14اپریل کو ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لیے ایرانی وفد ریاض پرواز کرجائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر فریقین پچھلے ضابطوں کی مانند ایک معاہدہ نامہ کے قواعد و ضوابط پر اتفاق کرتے ہیں تو اس معاہدہ پر دستخط کر دیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے برسوں میں سعودی حج وزیر کے ساتھ جنوری کے وسط میں میٹنگ ہوتی تھی لیکن اس سال پہلے ہی تین مہینے کی تاخیر ہو گئیہے ۔ انہوںنے کہا کہ سعودی عرب نے ایرانی مندوبین کو ویزے جاری کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
اوہادی نے اس پر زور دیا کہ اس سال عازمین حج کا تحفظ یقینی بنانے اور گذشتہ سال کے سانحہ میں جاں بحق ہونے والے ایرانی حاجیوں کے لواحقین کو معاوضہ دیا جانا جیسے معاملات میٹنگ کے ایجنڈے میں سر فہرست رہیں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi arabia invites iran to discuss new arrangements for upcoming hajj in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply