حوثی باغیوں کا سعودی عرب پر ناکام میزائل حملہ

دبئی:یمن کے حوثی باغیوں نے کل سعودی عرب پر دو بیلسٹک میزائل داغے۔ لیکن سعودی عرب نے انہیں نشانے تک پہنچنے سے پہلے ہی فضا میں تباہ کردیا گیا۔ یہ اطلاع عرب اتحاد نے ایک بیان میں دی ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی ’واس‘ کے مطابق سعودی عرب پر ایک بیلسٹک میزائل یمنی شہر مآرب سے اور دوسرا شمالی صعدہ شہر سے داغا گیا تھا۔ دونوں میزائلوں کا نشانہ سعودی شہر طائف تھا۔
ان بیلسٹک میزائلوں کو بہر حال نشانے تک پہنچنے سے پہلے ہی مار گرایا گیا۔ سعودی محکمہ دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ دونوں میزائلوں کو بغیر کسی نقصان کے تباہ کردیا گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi arabia intercepts two houthi missiles in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply