سعودی عرب نے یمن سے داغے گئے دو بالسٹک میزائیل تباہ کر دیے

دبئی:(رائٹر)سعودی عرب نے یمن کے علاقہ سے حوثیوں کے ذریعہ داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دینے کا دعویٰ کیا ہے۔ سعودی عرب کا دعویٰ ہے کہ یہ میزائلیں حوثی ملیشیا نے داغے تھے۔
تاہم ان میزائل حملوں میں کسئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔حوثی ملیشیا نے میزائلیوں سے حملہ سعودی عر ب کے اتحادی طیاروں کے دارالحکومت ثنا کے فضائی حملے کے بعد کیا جس میں 13شہری ہلاک ہوئے تھے۔
طیاروں کے یہ حملے حوثی مقبوضہ علاقوں پر کئے گئے تھے۔ حوثیوں نے میزائل حملے کے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi arabia intercepts two houthi ballistic missiles in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply