سعودی عرب نے یمن سے داغے گئے 4 بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیے

ریاض:غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی فوج کے ایئر ڈیفنس گروپ نے یمن کی سرحد پار سے آنے والے حوثی باغیوں کے 4 بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔ سعودی قیادت والے اتحاد نے کہا ہے کہ یہ میزائل حملے اس امر کا ثبوت ہیںکہ باغیوں کے زیر کنٹرول بحر احمر کی بندرگاہ کے راستے اسلحہ اسمگل کیا جا رہا ہے۔ حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے جنوبی شہروں کو نشانہ بنایا تھا جن میں خمیس ،مشیط اور ابھا شامل تھے تاہم کسی قسم کا مالی اور جانی نقصان نہیں ہوا۔
بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کرنے کے کچھ دیر بعد سعودی لڑاکا طیاروں نے میزائلوں کے متحرک لانچنگ پیڈز کو بھی تباہ کردیا جنہیں حوثی باغی میزائل فائر کرنے کے بعد ایک غار میں چھپا رہے تھے۔اتحاد اس سے قبل ایران پر الزاملگاتا رہا ہے کہ وہ حوثی باغیوں کو اسلحہ فراہم کر تا ہے جس کی ایران کی جانب سے متواتر تردید کی جاتی رہی ہے۔واضح رہے کہ اتحاد نے مارچ2015سے جب سے کہ اس نے مداخلت کی ہے،با غیوں کے زیر تسلط علاقوں میں بحری و فضائی ناکہ بندی کر رکھی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi arabia intercepts 4 ballistic missiles from yemen in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply