سعودی عرب نے کناڈیائی سفیر کو ملک بدر کر کے اپنا سفیر واپس بلا لیا

ریاض: سعودی عرب نے اپنے یہاں جیل میں ڈالے گئے سماجی کارکنوں کی رہائی کے لیے کناڈا کے مسلسل دباؤ ڈالنے سے عاجز آکر کناڈا سے اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرتے ہوئے کناڈا کے سفیر متعین سعودی عرب کو ملک بدر کر کے کناڈا میں مقرر اپنے سفیر کو واپس بلا لیا۔

سعودی عرب نے سماجی کارکنوں کی رہائی کے لیے سعودی عرب پر باربار دباؤ ڈالنے کو اپنے داخلی امور میں مداخلت سے تعبیر کرتے ہوئے کناڈیائی سفیر کو 24گھنٹے کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

یہ اقدام ، جو ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود کی زیر سربراہی ایک نئی جارحانہ خارجہ پالیسی کو اجاگر کرتا ہے،نئے کریک ڈاؤن میں حقوق انسانی کے علمبرداروں کی فوری رہائی کے لیے کناڈا کے پیہممطالبہ کے بعد کیاگیا ۔

سعودی وزارت خارجہ نے ٹوئیٹ کیا کہ کناڈیائی مطالبہ مملکت کے داخلی امور میں کھلی اور صریح مداخلت ہے۔مملکت اعلان کرتی ہے کہ وہ کناڈا سے اپنے سفیر کو مشاورت کے لیے بلا رہی ہے ۔

ہم کناڈیائی سفیر کو مملکت کے لیے ناپسندیدہ شخص قرار دے کر انہیں24گھنٹے کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیتے ہیں۔وزارت نے کناڈا کے ساتھ ہرقسم کی نئی تجارت اور سرمایہ کاری لین دین بند کردینے کا اعلان بھی کیا اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ وہ مزید کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi arabia expels canadian envoy freezes all new trade over interference in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply