سعودی عرب نے ابہا ہوائی اڈے کی جانب آتے ایرانی ڈرون طیارے کاحملہ ناکام بنا دیا

جدہ : یمن کی جائز حکومت کی حمایت کے لیے تشکیل دیے گئے سعودی قیادت والے عرب اتحاد نے سعودی عرب کے جنوب میں واقع ابہا شہر میں بلا پائلٹ کی فضائی گاڑی کے حملہ کا ناکام بنا دیا۔

اتحاد کے ترجمان کرنک ترکی المالکی نے کہا کہ ابہا انٹرنیشنل ایرپورٹ پر تعیناتایر دیفنس یونٹ نےرات پونے دو بجے ایک نامعلوم اڑن شے دیکھی جو ہوائی اڈے کی جانب بڑھتی آرہی تھی۔یونٹ فوراً مستعد ہوگیا اور فضائی قوانین کی حدود میں رہتے ہوئے اسے تباہ کر دیا۔

المالکی نے وضاحت کی کہ اتحاد کے مشترکہ دستوں نے معائنہ کرنے کے بعد بتایا کہ اس شے کا ملبہ حوثی ملیشیا کے بے پائلٹ فضائی گاڑی (ڈرون) کا اور اس پر ایرانی ڈرون ”ابابیل“ کندہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ڈرون شہری آبادی پر حملہ کی کوشش کر رہاتھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi arabia destroys houthi drone over abha airport in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply