دوبئی : سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے یمن کے ماریب میں ایک مسجد پر حوثی ملیشیا کے حملہ کی، جس میں 83افراد ہلاک ہوگئے،شدید مذمت کی۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مملکت سعودی عرب حوثی ملیشیا کے ذریعہ کیے گئے اس وحشیانہ حملہ کی شدت سے مذمت کرتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ حملہ اس امر کی غمازی کرتا ہےکہ دہشت گرد ملیشیا مقدس مقامات کا کوئی احترام نہیں کرتا اور یمنی لوگوں کے خون کا پیاسا ہے۔

واضح ہو کہ حوثی ملیشیا نے گذشتہ روز یمنی دارالخلافہ صنعا کے 170کلومیٹر مشرق میں ماریب صوبے میں ایک ملٹری کیمپ میں واقع ایک مسجد میں نماز مغرب کے دوران حملہ کر دیا تھا۔

جس میں100سے زائد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ۔حملہ میں ہلاک و زخمیہونے ولوںکو ماریب کے ستی اسپتال لے جایا گیاجہاں ذعرائع نے بتایا کہ ہلاک شدگان کی تعداد83ہے جبکہ148زخمی ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *