سعودی عدالت نے ایران سے تعلقات رکھنے پر4افراد کو سزائے موت سنا دی

ریاض: سعودی عرب کی ایک عدالت نے علاقائی حریف ایران سے روابط رکھنے کے الزام میں 4 افراد کو سزائے موت سنا دی۔سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ان چاروںپر الزام ہے کہ وہ اہم شخصیات کو قتل کرنے کی سازش کررہے تھے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ فوجداری عدالت نے مذکورہ افراد کو ایران کے لیے کام کرنے والے ایک گروہ تشکیل دینے پر سزائے موت سنائی ہے۔سزائے موت کے مستحق قرار دیے جانے والوں کے حوالے سے مزید تفصیلات بتانے کے بجائے صرف اتنا بتایا گیایہ دہشت گرد ایان میںواقع کیمپوں میںٹریننگ حاصل کر کے آئے تھے اور اہم شخصیات کے قتل کا منصوبہ بنائے ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور ایران میں دشمنی کی ایک طویل تاریخ ہے۔اس سے قبل دسمبر2016کو بھی ایک سعودی عدالت ایران کے لیے جاسوسی کرنے پر 15افراد کو سزائے موت سنائی تھی۔

Title: saudi arabia condemns 4 to death for tehran linked assassination plot | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply