سعودی عرب کا سلامتی کونسل سے سعودی تیل ٹینکر پر حوثیوں کے حملہ کی مذمت کرنے کا مطالبہ

ریاض: سعودی عرب نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے پرزور اپیل کی ہے کہ یمن کی الحدیدہ بندرگاہ پر بین الاقوامی بحری حدود میں سعودی تیل ٹینکر پر ایران حمایت یافتہ حوثیوں کے حملہ کی مذمت کرے۔

سعودی عرب نے سلامتی کونسل سے یہ بھی کہا کہ وہ حوثیوں اورایران کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کا ذمہ دار ٹہرائے۔سعودی عرب نے ایک مکتوب ارسال کر کے سلامتی کونسل سے کہا ہے کہ حوثی حملوں میں توسیع روکنے کے لیے اقوام متحدہ کی قرار دادیں 2216اور2231پر تیز اور جامع عمل آوری یقینی بنانے کے تمام ممکنہ اقدمات کرے۔
مکتوب میں کہا گیا ہے کہ سعودی تیل ٹینکر پر اس بزدلانہ دہشت گردانہ حملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور بحر احمر اور بال المندیب خطہ میں آزادانہ طور پر بحری اور بین الاقوامی تجارت پر تسلسل سے حوثیوں کے دہشت گردانہ حملوں کے باعث درپیش خطرات پر اپنی گہری تشویش ظاہرکی۔

Title: saudi arabia calls on security council to condemn houthi attack on oil tanker | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply