سعودی عرب نے جرمنی سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

ریاض: لبنان کے سیاسی بحران کے حوالے سے جرمن وزیر خارجہ کے بیان پرشدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سعودی عرب نے سفیر متعین جرمنی کو مشاورت کے لیے ریاض طلب کر لیا۔
واضح رہے کہ جرمن وزیر خارجہ سیگمار گیبریل نے اپنے پبنانی ہم منصب جبران باسل کے ساتھ جمعرات کے روز ملاقات کے بعد کہا تھا کہ وہاں جو خلفشار مچا ہوا ہے اسے یورپ برداشت نہیں کر سکتا۔اور یہ کہ سعودی عرب نے لبنان کے سابق وزیر اعظم سعد الحریری کو،جنہوں نے ریاض میں قیام کے دوران 4 نومبر کو استعفی دے دیا تھا، ان کی مرضی کے خلاف ریاض میں روک کر رکھا ہے۔
جس پر سعودی عرب کاکہنا ہے کہ یہ بیان کسی طور مناسب نہیں ہے۔سعودی عرب نے اپنے سفیر کو واپس بلانے کے ساتھ ساتھ جرمن سفیر متعین ریاض کو بھی دفتر خارجہ میں طلب کر کے جرمن وزیر خارجہ کے منفی تبصرے پر احتجاج درج کرایا گیا ہے۔

Title: saudi arabia calls back envoy to germany | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply