سعودی عرب میں دہشت گردی کے الزام میں13ایرانی گرفتار

 جدہ:مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب میں 13ایرانیوں کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ایک سیکورٹی ذریعہ کے مطابق 10روز کی مدت کے دوران پورے سعودی عرب میں 9ایرانی گرفتار کیے گئے۔ان 9افراد کو دو گروپوں کی شکل میں گرفتار کیا گیا۔
ایک گروہ 7افراد پر مشتمل تھا جبکہ دوسرے گروہ میں 2افراد تھے۔ان میں سے کسی نے بھی فرار ہونے کی کوشش نہیں کی۔یاد رہے کہ فروری میں 32افراد کو ایران کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا جاچکا ہے۔ریاض میں ایک خصوصی فوجداری عدالت نے اس کیس میں تمام32 مدعا علیہان کو فرد جرم کی نقل تھمادی۔
ان میں سے 30مدعا علیہان سعودی ہیں اور وہ سب قظیف کے رہائشی ہیں۔دیگر دو میں ایک ایرانی اور ایک افغان ہے۔ان 32کے خلاف جو الزامات عائد کیے گئے ہیں ان میں ایرانی انٹیلی جنس کے اشتراک سے جاسوسی سیل تشکیل دینا اور فوجی تنصیبات سے متعلق حساس اعداد و شمار ملک کے دشمن کو پہنچانا بھی شامل ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi arabia arrests 13 iranians on terror charges in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply