سعودی عرب کا پاکستان کو 122ملین ڈالر دینے کا اعلان

اسلام آباد: سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان کو مختلف شعبوں کے پراجکٹوں کی تکمیل کے لیے امداد و قرض کے طور پر122ملین ڈالر دے گا۔اس رقم میں سے 67ملین ڈالر بطور امداد ہے جبکہ باقی55ملین ڈالر قرض کے طور پر دیے جارہے ہیں۔
امداد اور قرض کے حوالے سے معاہدوں پر جمعرات کو سعودی فنڈ برائے ترقی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور وائس چیرمین یوسف ابراہیم البسام اور اقتصادی امور کے ڈویژن میں سکریٹری طارق باجوا نے دستخط کیے۔ اس دستخطی تقریب میں وزیر مالیات اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔
یہ امداد اسلام آباد میں ہوم اکنامکس اینڈ منیجمنٹ سائنس کالج اور بلوچستان میں مکانات و سرکاری عمارتوںکی تعمیر میں استعمال کی جائیں گی۔55ملین ڈالر کا قرض کشمیر کے مظفر آباد میں چیلا بنڈی ۔پتیکا روڈ پر دو سرنگوں کی تعمیر کرنے کے لیے دیا گیا ہے۔
اس موقع پر تقریرکرتے ہوئے مسٹر ڈار نے سماجی سیکٹر کی تری کے لیے سعودی امداد کو سراہا اور کہا کہ اس میں سے دو ملین ڈالر اسلام آباد جنرل اسپتال، 6ملین ڈالر ہوم اکنامکس اینڈ منجمنٹ کالج اسلام آباد،25ملین ڈالر بلوچستان کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں اور ایک ملین ڈالر بلوچستان میں رہائشی حالات بحال کرنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi arabia announces to provide 122m to pakistan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply