ریاض: احتیاطی تدابیر کرتے ہوئے ان غیر ملکیوں پر،جن کے ملک میں کورونا وائرس کیس پوزیٹیو پائے گئے ہیں،عمرے کی ادائیگی کے لیے مملکت میں داخل ہونے کی پابندی لگا نے والے سعودی عرب نے حکومتی سطح پر مملکت میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کا اعلان کیا ہے۔

وزارت صحت کے مطابق یہ سعودی ، جس میں کورو نا وائرس پائے جانے کی تصدیق ہوگئی ہے ،براستہ بحرین ایران سے واپس آیاتھا۔

وزارت نے اپنے سرکاری ٹوئیٹر پر مزید کہا کہ اس شخص نے، جوسپتال میں زیر علاج ہے،سعوقدی عرب میں داخل ہوتے وقت یہ نہیں بتایا تھا کہ وہ ایران گیا تھا۔وزارت نے اپنے بیان میں یہ بھی بتایا کہ جتنے بھی لوگ اس شخص کے رابطے میں آئے انہیں الگ تھلگ کر کے ان کے خون کے نمونے کی جانچ کی جارہی ہے۔

اس کورونا وائرس کے مرکزچین کے بعد ایران میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ اس سے فلو جیسی بیماری ہوتی ہے۔کئی دیگر عرب ممالک میں بھی ان متعدد افراد میں جنہوں نے ایران کا سفر کیا تھا، کورونا وائرس کے کیس پوزیٹیو پائے گئے ہیں۔

وزارت صحت نے مزید کہا کہ پڑوسی بحرین میں دو افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ان میں ایک بحرینی خاتون اور ایک سعودی مرد ہے ۔

یہ دونوں ایران سے راست پرواز میں بحرین پہنچے تھے اور ان دونو ںکو بحرین پہنچتے ہی الگ کر دیا گیا اور ان کی طبی جانچ کی جارہی ہے۔ان دو تازہ کیسوں کے منظر عام پر آنے سے بحرین میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد بڑھ کر49ہو گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *