سعودی عرب نے یمن کو 2بلین ڈالر کی امداد دی

ریاض: مالی امداد کے لیے جنگ زدہ ملک یمن کے صدر اور وزیر اعظم کی فریاد کے بعد سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ وہ یمن کے سینٹرل بینک میں 2بلین ڈالر منتقل کرے گا۔
وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ حوثی باغیوں کی کارروائیوں کے باعث یمنی عوام کو درپیش بدترین اقتصادی صورت حال سے نکالنے کے لیے خادم حرمین شریفین و فرمانروائے سعودی عرب شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے2بلین ڈالر یمن کے سینٹرل بینک میں منتقل کر نے کا حکم دے کر یمنی عوام کو یقین دلایا کہ انہیں سعودی حمایت و امداد جاری رہے گی۔
سعودی عرب ،جسے زبردست بجٹ خسارہ کا سامناہے یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کے ساتھ حوثی باغیو ں کے خلاف نبرد آزماایک فوجی اتحاد کی ، قیادت کر رہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi arabia announces 2 bn bailout for yemen government in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply