ایران یمن میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کر رہا ہے: سعودی عرب

ریاض: سعودی عرب نے ایران پر الزام لگایا ہے کہ وہ یمن میں امن مساعی میں رکاوٹ بن رہا ہے۔ اس ضمن میں سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ ایران شمالی یمن پر قابض ان شیعہ حوثیوں کو جن کے خلاف سعودی عرب جنگ کر رہا ہے اور باغیوں کے حلیف سابق صدر علی عبداللہ صالح کو اسلحہ اسمگل کر رہا ہے۔جوبیر نےسعودی دارالحکومت ریاض میںسعودی عرب کی زیر قیادت دہشت گردی کیخلاف اتحاد کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران پر حوثییوں کو اسلحہ فراہم کرنے کا الزام عائد کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران،یمن جنگ میں مسئلے کا حل ڈھونڈنے کے لیے سیاسی بنیادوں پر حکومت اور باغیوں کے درمیان مذاکرات کرانے کی ہماری تمام کوششوں کو ناکام بنا رہا ہے۔اجلاس سے یمنی وزیر خارجہ عبدالمالک نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ حوثی ایران سے متاثر ہو کر حکومت گرانے کے لیے ملک میں فرقہ واریت پھیلا رہے ہیں۔ اس اجلاس میں مصر، بحرین، متحدہ اعرب امارات (یو اے ای) پاکستان اور سنیگال کے اعلیٰ فوجی افسران اور سیاسی رہنما نے شرکت کی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi arabia accuses iran of blocking yemen peace in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply