خواتین کو کار چلانے کی اجازت دینا اقتصادی اصلاحات کا ایک جزو :شہزادہ خالد

واشنگٹن: (رائٹر) سعودی عرب کے سفیر متعین امریکہ شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ ان کے ملک میں خواتین کو کار چلانے کی اجازت دینے کا اعلان اقتصادی اصلاحات کا حصہ ہے۔ خالد بن سلمان نے کل صحافیوں سے کہا ” اس اعلان کے بعد خواتین کو کار چلانے کی اجازت ہوگی۔ یہ فیصلہ صرف ایک اہم سماجی تبدیلی نہیں بلکہ ملک کی اقتصادی اصلاحات کا حصہ ہے۔ شہزادہ عبدالعزیز نے کہاکہ مملکت کی قیادت کا خیال ہے کہ معاشرہ اس کے لئے تیار ہے۔
واضح رہے کہ فرمانروائے مملکت شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود نے ملک میں خواتین کو گاڑی ڈرائیو کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس ضمن میں جاری شاہی فرمان میں وزارتی سطح کی کمیٹی تشکیل کرنے لے لئے کہا گیا ہے جو 30 دن کے اندر تجاویز پیش کرے گی اور جون 2018 تک اس فرمان پر مہر تصدیق ثبت کر دی جائے گی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب واحد ایسا ملک ہے جہاں خواتین کے ڈرائیونگ کرنے پر پابندیہے۔ خواتین کو اس کا حق دلانے کے لئے کئی سال تک مہم چلائی گئی، بہت سی خواتین کو اس پابندی کو توڑنے کے لئے سزا بھی دی گئی ہے۔ امریکی وزارت خارجہ نے اس کا استقبال کرتے ہوئے اسے صحیح سمت میں اٹھایا گیا ایک قدم بتایا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi ambassador to us society ready to let women drive in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply