سعودی فضائیہ نے نجران پر میزائل حملہ ناکام کر دیا

ریاض :سعودی عرب کی فضائیہ نے یمن کی سرحد سے متصل جنوبی صوبہ نجران کو نشانہ بنا کر ایک بالسٹک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔یہ ناکام میزائل حملہ حوثی قبائل سے وابستہ ایک نیوز چینل المسیرہ ٹی وی سے نشر اس بیان کے فوراً بعد کیاگیاکہ اس کی ملیشیا نے سعودی عرب پر ایک میزائل داغا ہے۔
گذشتہ سال بھی یمن میں ایران حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کے آبادی والے کئی علاقوںکو نشانہ بنا کر میزائل حملے کیے تھے۔ آخری میزائل حملہ گذشتہ ماہ ریاض پر کیا گیاتھا۔ اس حملہ میں سعودی دارالخلافہ میں واقع یمامہ شاہی محل کو نشانہ بنایا گیا تھا۔لیکن اس میزائل کوبھی فضا میں ہی ناکارہ کر دیا گیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi air defense intercepts ballistic missile over najran in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply