سعودی فضائی دفاعی نظام نے ریاض پر داغے گئے دونوں میزائل راستے میں ہی تباہ کر دیے

دوبئی: سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے بدھ کے روز ریاض پر دو بالسٹک میزائل راستے میں ہی ناکارہ بنا دیے۔سرکاری نیوز چینل اخباریہ ٹی وی کے مطابق یہ میزائل سرحد پار یمن سے حوثی قبائلیوں نے داغے تھے۔

چشم دید گواہوں کے حوالے سے نیوز چینل نے بتایا کہ سعودی عرب کی داالخلافہ ریاض میں تسلسل کے ساتھ گرج سنائی دیں۔اس سے پہلے بھی حوثیوں کو شہری علاقوں کو نشانہ بنانے پر جنگی جرائم کا مرتکب ہونے کا الزام عائد کیا جا چکا ہے۔

بدھ کے روز حوثیوں سے وابستہ ویب سائٹ المسیرا نے کہا کہ ریاض میں اقتصادی اہداف پر یہ میزائل حملہ کیا گیا تھا۔لیکن سعودی قیادت والے العرب اتحاد نے کہا کہ یہ جارحانہ کا رروائی ایران حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے کیا ہے جو اس امر کا ثبوت ہے کہ یمن میں ایران کی مداخلت جاری ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi air defense intercept ballistic missile over riyadh in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply