حمزہ بن لادن کو زندہ یا مردہ پکڑنے کے لیے برطانیہ کے ایس اے ایس کا مشن شروع

لندن:دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کے28سالہ بیٹے حمزہ بن لادن کو زندہ یا مردہ پکڑنے کیلئے برطانوی فوج کے اسپیشل ایر سروس(ایس اے ایس) ن کے پرچم تلے ایک خفیہ آپریشن شروع کیا گیا ہے”پکڑو یا مارو“ کے عنوان سے یہ آپریشن جوائنٹ کولیشن اسپیشل آپریشنز یونٹ کے ذریعہ شروع کیا گیا ہے۔ اس یونٹ میں برطانیہ کی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق جوائنٹ کولیشن اسپیشل آپریشنز یونٹ میں برطانوی فوج کے ایس اے ایس کے 40 فوجی بھی شامل ہیں اور یہ یونٹ حمزہ بن لادن اور اس کے ساتھیوں کو ڈھونڈنے کے خفیہ مشن پر شام روانہ ہو چکا ہے۔امریکہ نے رواں برس جنوری میں حمزہ بن لادن کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کردیا تھا۔
جبکہ حمزہ بن لادن کے بارے میں گزشتہ برس ایسی معلومات موصول ہورہی تھی کہ حمزہ بن لادن کو مبینہ طور پر شام میں دیکھا گیا ہے۔ عالمی مبصرین کا کہنا ہے کہ حمزہ شام میں القاعدہ کے تمام امور سنبھالنے کی تیاری کررہا ہے اور شام و عراق میں داعش اور دوسری دہشت گرد تنظٰیموں کی شکست سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، دنیا بھر کی جنگجو تحریکوں کو القاعدہ کے پرچم تلے اکھٹا کررہا ہے۔واضح رہے کہ مئی 2011 میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد حمزہ بن لادن القاعدہ کا سربراہ بن گیا تھا۔ حمزہ کو مغربی اتحادی فورسز کی فہرست میں ان 10 انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کردیا گیا ہے جنہیں خفیہ آپریشن کے ذریعے تلاش کیا جارہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sas launch mission to kill or capture osama bin ladens son in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply