متحدہ عرب امارات کا برطانوی سفر کے لیے اپنے شہریوں کو ایڈوائزری جاری کی

دوبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے لندن برج حملے کے بعد اپنے شہریوں کو برطانیہ کا سفر کرنے کے سلسلے میں انتباہ جاری کیا ہے۔ نیوزی ایجنسی وام نے وزارت خارجہ افسر احمد الہم الظاہری کے حوالے بتایا کہ وارننگ حملے کے بعد وزارت خارجہ کی رپورٹ کی بنیاد پر جاری کی گئی ہے۔
وزارت نے اپنے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ” ایک مقام سے دوسرے مقام پر جانے سے بچیں“۔ سنیچر کو ہونے والے ان حملوں میں سات لوگوں کی موت ہوگئی تھی اور کئی دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ برطانیہ میں گزشتہ تین مہینے میں یہ تیسرا دہشت گردانہ حملہ تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Safety advice for uae nationals travelling to uk in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply