حافظ سعید نے برطانیہ کے مسلم نوجوانوں کو دہشت گردی پر اکسایا :بی بی سی

لندن : بی بی سی کی اپنے طور کی گئی تحقیقات سے یہ عقدہ کھلا ہے کہ 9/11سے کئی برسوں پہلے 90کے عشرے کے دوران کالعدم جماعت الدعویٰ کا سربراہ اور لشکر طیبہ کا بانی حافظ محمد سعید نے برطانیہ گھوم گھوم کر مسلم نوجوانوں کو جہاد ی بنانے کی مہم چلائی تھی۔
نومبر2008کے ممبئی حملوں کی سازش رچنے والے حافظ سعید جس کے سر پر 10ملین ڈالر انعام ہے،یو کے کی تمام مساجد میں اشتعال انگیز تقریریںکر کے نوجوانوں میں جوش پیدا کرتا تھا اور انہیں یا د دلاتا تھا کہ مسلمانوں نے کس طرح جہاد کیا اور کافر اپنے تحفظ کے لیے انہیںجزیہ اداکرتے تھے۔
یہ انکشاف جہاد کے لیے برطانیہ سے عراق، صومالیہ، لیبیا اور شام سمیت کئی غیر ممالک جانے والے مسلمانوں کی بڑھتی تعداد کے حوالے سے حکومت برطانیہ اور اس کی انٹلی جنس ایجنسیوںکی تشویش کے درمیان ہوا ہے۔ ’ڈان آف برٹش جہاد‘ کے عنوان سے40منٹ کے دورانیہ کے بی بی سی ریڈیو4کے دستاویزی نشریہ میں اس تحقیقات کاذکر کیا گیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saeed incited uk muslims to militancy says bbc report in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply