لندن کے نو منتخب مئیر صاد ق خان نے ٹرمپ کی پیش کش ٹھکرادی

لندن: لندن کے پہلے مسلم مئیر صادق خان نے ری پبلکن پارٹی کے امریکی صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کی یہ پیش کش ٹھکرا دی کہ امریکہ میں تمام مسلمانوں کے داخلے پر مجوزی پابندی سے انہیں استثنیٰ حاصل رہے گا۔
خان نے کہا کہ معاملہ صرف میری ذات تک ہی محدود نہیں ہے ۔ یہ میرے دوستوں کا ہے میرے کنبہ کا ہے اور ہر اس شخص کا ہے جن کا پس منظر وہی ہوجو ان کا ہے یعنی مسلمان ہے اور دنیا کے کسی بھی کونے میںرہتا ہو۔لندن کے نو منتخب مئیر نے یہ تبصرہ اس وقت کیا جب ان کی توجہ ڈونالڈ ٹرمپ کے اس بیان کی جانب دلائی گئی کہ انہیں امریکہ میں داخلہ پر عائد پابندی سے استثنیٰ رہے گا۔
لیکن خان کو اس پیش کش سے کوئی خوشی نہیںہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کا اسلام کے حوالے سے عدم واقفیت کانظریہ ہم دونوں کے ممالک کو کم محفوظ کر سکتا ہے کیونکہ ٹرمپ دنیا بھر کے مسلمانوں کو اصل دھارے سے بیگانہ بنانے کا خطرہ مول لے رہے ہیں اور انتہا پسندوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sadiq khan rejects donald trumps offer to be exception to muslim ban in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply