صدام حسین کی بیٹی رغد حکومت عراق کومطلوب

دوبئی: عراقی سیکورٹی سروسز نے انکشاف کیا ہے کہ ان کو 60نہایت مطلوب افراد کے ناموں پر مشتمل فہرست میں مصلوب صدر صدام حسین کی سب سے بڑی بیٹی رغدصدام حسین کا نام بھی شامل ہے۔
چین کی ژن ہوا خبر ایجنسی نے بتایا کہ جو60افراد مطلوب ہیں ان میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) ، القاعدہ یاالبعث سے تعلق رکھنے والے عناصر شامل ہیں۔
رغد 2003میں اپنی بہن رعنا اور بچوں کے ساتھ اردن فرار ہو گئی تھی۔ 2006سے ان کا اس فہرست میں نام شامل کر دیا گیا تھا جس میں ان افراد کے نام تھے جن پر نئی حکومت نے تشدد کو ہوا دینے کے الزام میں مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
لیکن اردن کی حکومت نے رغد کو اس عذر کے ساتھ عراق کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا کہ ایسا کرنا مہمان نوازی کی عرب روایت کے منافی ہوگا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saddams eldest daughter wanted by iraqi government in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply