سارک ممالک اپنی سرزمین کو دہشت گردی کے لئے استعمال نہ ہونے دیں: نیپال

نئی دہلی: جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون تنظیم (سارک) کے صدر نیپال نے پاکستان کے اسلام آباد میں مجوزہ سربراہی اجلاس کے لئے مناسب ماحول نہیں ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے رکن ممالک سے اس بات کی یقین دہانی کرنے کی درخواست کی کہ وہ اپنی زمینوں کا استعمال دہشت گردی کے لئے نہیں ہونے دیں۔
نیپال نے ایک بیان میں کہا کہ سارک گروپ کے موجودہ صدر ہونے کے ناطے نیپال کو لگتا ہے کہ سارک کانفرنس کے انعقاد کے لئے مناسب ماحول بنائے جانے کی ضرورت ہے بیان میں کہا گیا ہے نیپال نے ہمیشہ علاقے میں ہوئے دہشت گردانہ واقعات کی مذمت کی ہے۔ اس نے ہندوستان کے اری سیکٹر میں 18 ستمبر کو فوجی ٹھکانے پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی بھی سخت مذمت کی ہے ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saarc members must ensure territory not used for terror nepal in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply