شمالی کوریا کے کسی بھی قسم کے حملے سے نمٹنے کے لئے جنوبی کوریا پوری طرح تیار:فوجی ترجمان

سیول: جنوبی کوریا کی فوج نے کہا ہے کہ امریکی علاقہ گوام کو میزائل کا نشانہ بنانے کے حوالے سے شمالی کوریا کے حالیہ بیانات جنوبی کوریا اور امریکہ۔جنوبی کوریا اتحاد کے لیے ایک چیلنج ہیں ۔ فوج کے سربراہ کے ترجمان روہ جے چون نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جنوبی کوریا کسی بھی قسم کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔ فوج نے اگرچہ ابھی تک شمالی کوریا میں کسی بھی قسم کی اشتعال انگیز یا مشکوک سرگرمی نظر آنے سے انکار کیا ہے۔ اس سے پہلے شمالی کوریا نے کل کہا کہ وہ انتظامی طور پر امریکہ کے تابع بحر الکاہل کے مغربی حصے میں واقع گوام جزیرے پر میزائل سے حملے کے منصوبے پر غور کر رہا ہے۔
شمالی کوریا کا یہ بیان امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد آیا ہے جس میں مسٹر ٹرمپ نے کہا تھا کہ شمالی کوریا اگر امریکہ کو دھمکی دینا جاری رکھتا ہے تو اسے ایسی تباہی کا سامنا کرنا ہوگا جو دنیا نے کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔ گوام کی آبادی تقریبا 163،000 لوگوں کی ہے اور وہاں ایک امریکی فوجی اڈہ بھی ہے جس میں ایک سب میرین اسکواڈرن، ایک ہوائی اڈہ اور ایک کوسٹ گارڈ گروپ شامل ہے۔ امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان تیزی سے بڑھنے والی کشیدگی کا مالیاتی منڈیوں پر بھی منفی اثر پڑا ہے۔ امریکی حکام اور تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ ملک شمالی کوریا کے ساتھ بیان بازی کے جھگڑوں میں شامل نہ ہو۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: S koreas military says prepared to act immediately against n korean provocation in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply