روسی سفیر متعین سوڈان سوئمنگ پول میں مردہ پائے گئے

خرطوم: سوڈانی حکام کے مطابق روسی سفیر متعین سوڈان مرگیاش شیرسکونی کل خرطوم میں واقع اپنی رہائش گاہ کے سوئمنگ پول میں مردہ پائے گئے ۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وہ کئی دنوں سے ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا تھے اور ایسا سمجھا جاتا ہے کہ ان کی موت قدرتی طور پر واقع ہوئی ہے۔
سوڈان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے مسٹر شیرسکونی کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ان کی سفارتی مساعی کی تعریف کی ہے۔ ان کی مو ت امریکہ میں روس کے سفیر وٹالی آئی چرکین کی کام کرتے کرتے پر اسرار طور پرموت واقع ہوجانے کے ٹھیک چھ ماہ بعد ہوئی ہے۔لیکن روس نے 64سالہ چرکین کی موت کا بھی کوئی سبب نہیں بتایا تھا۔صرف یہ کہہ کر موت کی خبر کو زیدہ طول دینے سے روک دیا تھا کہ وہ ایک غیر معمولی سفارت کار تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Russias sudan ambassador found dead in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply