روس نے امریکہ اور ناٹو سے افغانستان میں منشیات کی تجارت بند کرنے کہا

ماسکو:روسی وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ کی سالانہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکہ اورناٹو افغانستان میں منشیات کی تجارت میں ملوث ہیں اور مطالبہ کیا کہ اس گھناونے کاروبار کو ختم کیا جائے۔
انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ اور ناٹو افغانستان سے پوری دنیا کو منشیات سمگل کرنے لیے اپنے فوجیوں سے استفادہ کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں استعمال ہونے والی ہیروئن کا90 فیصد افغانستان سے جاتا ہے۔ انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ امریکہ جان بوجھ کر اس مسئلے سے چشم پوشی کرتا ہے اور کاروبار کو مکمل آزادی دے رکھی ہے۔
انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کی تجارت سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے کہ منشیات کی کاشت اور اسکو بنانے والی فیکٹریوں کو نابود کر دیا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ افغانستان کی جنگ میں شکست کھا چکا ہے کیونکہ اتنا عرصہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے باوجود بھی منشیات کی تجارت بڑھتی جا رہی ہے۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ اس سے قبل مغربی میڈیا نے بھی امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے اس مکروہ دھندے ملوث ہونے کا انکشاف کیا تھا۔
افغانی حکام تاکید کے ساتھ کہہ چکے ہیں کہ منشیات کی سمگلنگ طالبان کے اقتصادی امور میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت کی حامل ہے لیکن امریکہ اور نیٹو اس کو روکنے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔انہوں نے کہا 2011سے ہی روس افغانستان میں منشیات کی تجارت پر اپنی تشویش ظاہر کر رہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Russias fm calls for end to us nato role in afghan drug trade in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , , , ,

Leave a Reply