روسی وزیر دفاع ایران پہنچے، ایرانی وشامی ہم منصبوں سے تبادلہ خیال

تہران : روس کے وزیر دفاع جمعرات کو ایران کے دارالخلافہ تہران پہنچ گئے جہاں انہوں نے اپنے ایرانی و شامی ہم منصبوں کے ساتھ دہشت گردانہ سرگرمیوں اور سلامتی کے ان اقدامات پر تبادلہ خیال کیاجن سے خطہ میں جہادیوں کو وسیع پیمانے پر دہشت گردانہ سرگرمیاں کرنے کا موقع نہیں ملے گا
شامی وزیر دفاع فہد جسیم فریجی اور ایران کے وزیر دفاع حسین دہقان کے ساتھ سہ فریقی صلاح و مشورے میں روسی وزیر دفاع سرگی شوئیگو نے دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) اور جبہات النصرہ جیسے دہشت گرد گروپوں کے خلاف لڑائی میں تعاون کو فروغ دینے کے ترجیحی اقدامات پر خاص زور دیا۔
ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے دہقان کے حوالے سے کہا کہ تینوں وزراءتمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ کرنے پر متفق ہیں۔اس کے ساتھ ہی تینوں فریقوں نے شام میں پائیدار امن کے قیام کے لیے انسانی بنیادوں پر امداد اور جامع جنگ بندی پر بھی متفق ہو گئے۔

Title: russias defense chief meets iranian syrian counterparts during tehran visit | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply