سیشان میں روسی فوجی کارروائی میں4انتہا پسند ہلاک ، درجنوں گرفتار

ماسکو: روس کے جنوبی خطہ چیچنیا میں ایک سیکورٹی کارروائی کے دوران درجنوں کو حراست میں لیا گیا ہے اور ان میں سے چار کو ہلاک کردیا گیا ہے۔صوبائی سربراہ کے حوالے سے مقامی خبررساں ایجنسی نےیہ خبر دی ہے۔1991 میں سوویت یونین کے زوال کے بعد سے ماسکو حکومت مسلم اکثریتی علاقہ میں علیحدگی پسندوں کے خلاف دو جنگیں لڑچکی ہیں۔
صوبہ کی حکومت اب رمضان قادروف چلا رہے ہیں جو پہلے باغی لڑاکے تھے مگر اب صدر بلادیمیر پوتن کے وفادار بن گئے ہیں۔ شمالی قفقاز کے حالات اچھے نہیں ہیں۔ بے روزگاری اور بدعنوانی عام ہے جس کی وجہ سے بہت سے نوجوان جہاد کی طرف راغب ہورہے ہیں۔ قادروف کے حوالے سے تاس نیوز ایجنسی نے کہا ہے کہ شام کے وقت خصوصی کارروائی کے دوران چار جنگجوؤں کو مار ڈالا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک مقامی سیکورٹی جوان بھی مارا گیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Russias chechnya chief says dozens of militants captured reports in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply