سعودی عرب نے شام سے روسی فوجی انخلا کو نہایت مثبت اقدام بتایا

ریاض:سعودی عرب نے کہا ہے کہ شام سے روسی فوج کی جزوی واپسی کا عمل انتہائی مثبت اقدام ہے۔سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے روسی فوجی انخلا کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے صدر بشار الاسد کو اپنے موقف میں نرمی لانے پر مجبور ہونا پڑے گا۔
الجبیر نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ روسی فوج کی واپسی جنیوا اعلامیہ کی روشنی میں ہونے والے سیاسی عمل میں تیزی لانے معاون ثابت ہو گی۔اور سیاسی منتقلی کے لیے اسد حکومت کو اپنے رویہ میں لچک پیدا کرنا ہوگااور مراعات دینے پر مجبور ہونا پڑے گا۔
یاد رہے کہ روس کے صدر ولادمیر پوتین نے اسد کو تقویت پہنچانے کے لیے فضائی حملے شروع کرنے کے پانچ ماہ بعد پیر کے روز اچانک ہی اعلان کر دیا تھا کہ روس کی زیادہ تر فوج شام سے چلی جائے گی ۔قاہرہ میں عرب لیگ نے بھی روسی اقدام کا خیرمقدم کیا اورامید ظاہر کی کہ اس اقدام سے شام کی خانہ جنگی ختم کرانے کے لیے اقوام متحدہ کے پرچم تلے ثالثی مذاکرات میںمدد ملے گی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Russian withdrawal from syria very positive saudi foreign minister in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply