شام پر حملوں کے لیے روس کا ایرانی اڈوں کا استعمال حیران کن نہیں: امریکہ

واشنگٹن:امریکی وزارت خارجہ کے ایک افسر نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے شام پر فوجی حملے کرنے کے لئے ایرانی فضائی اڈے کا استعمال افسوسناک تو ہے مگر حیرت انگیز نہیں۔ نیز کہا کہ حکومت ابھی یہ اندازہ لگارہی ہے کہ روس، ایران تعاون کس حد تک ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہا کہ ایرانی اڈوں کا استعمال کرنے کے باوجود امریکہ روس کے ساتھ شام میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے خلاف لڑائی میں تعاون کے معاہدہ سے گریز نہیں کرے گا۔
تاہم انہوں نے یہ بھی کہا ” ابھی ہمارے درمیان یہ معاہدہ طے نہیں پایا ہے نیز یہ بھی کہا کہ روس ان اعتدال پسند شامی باغی فورسیز پر حملہ کررہا ہے جن کی امریکہ حمایت کرتا ہے ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Russian use of iranian bases unfortunate but not surprising us in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply