روس میں فوجی کارروائی کے دوران سات دہشت گرد و اور ایک سیکورٹی افسر ہلاک

ماسکو: روس کے جنوبی علاقے میں فوج کی جانب سے چلائی گئی ایک خصوصی مہم کے دوران 7 دہشت گرد مارے گئے۔
روسی فوج کے مطابق جنوبی داغستان علاقے میں اسپیشل فورس کی جانب سے چلائی گئی مہم کے دوران جمعرات کو ماخاچکالا دہشت گرد گروپ کے سات رکن مارے گئے۔
ہلاک کئے گئے دہشت گردوں پر پولیس اور شہریوں پر حملے کرنے کا الزام تھا۔ روس کی انسداد دہشت گردی کمیٹی نے کہا کہ مہم کے دوران ایک سیکورٹی افسر کی موت ہو گئی اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔
مہم کے دوران کوئی شہری ہلاک نہیں ہوا ہے۔ خطے کے ملحق علاقوں کے جنگلوں اور پہاڑوں پر فوج کی مہم اب بھی جاری ہے۔ قابل غور ہے کہ داغستان کی سرحد سیشان کے قریب ہے جہاں روس 1991 کے بعد علیحدگی پسند اور مذہبی باغیوں کے خلاف دو جنگ لڑ چکا ہے۔(ررائٹر)

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Russian special forces kill seven militants lose officer in dagestan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply