روسی صدر پوتین کے مشیر اعلیٰ کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات

کابل: روس کے صدر ولادمیر پوتین کے مشیر اعلیٰ نکولائی پتروشیف افغانستان کے دورے پر کابل پہنچ گئے۔جہاں انہوں نے صدر افغانستان اشرف غنی سمیت افغان افسران بالا سے ملاقات کی۔
صدر کے سدفتر اے آرجی پیلیس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران روس اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات ، دہشت گردی کی لعنت اور اس کے خلاف جنگ ،علاقائی تعاون اور دیگر شعبوں میں اقتصادی ،تجارتی گذرگاہ اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بیہان کے مطابق مسٹر پیترشیف نے کہا کہ ان کے دورہ افغانستان کا اصل مقصد دونوں ممالک کے مختلف اداروں کے درمیان دو طرفہ تعاون کو وسعت دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ روس خطہ کے لیے خطرہ بنی دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کے لیے تمام شعبوں میں افغانستان کو مکمل مدد ینے کو تیار ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Russian presidents top advisor visits afghanistan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News