ٹرمپ روس سے تعلقات مستحکم کرنے اور اس کے ساتھ مل کر کام کرنے پر متفق: پوتین

لیما :روس کے صدر ولادیمیرپوتین نے کہا کہ امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے روس کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے اور دونوں ممالک کیساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ مسٹرپوتین نے ایشیا۔پیسفک اکنامک کارپوریشن (ایپک) کانفرنس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ نو منتخب صدر نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے انتہائی غیر اطمینان بخش حالات کو معمول پر لانے اور دہشت گردی سے پیدا ہو رہے خطرے سے نپٹنے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
روسی صدر نے اس کے علاوہ امریکی صدر براک اوباما کا بھی شکریہ ادا کیا اور انہیں روس آنے کی دعوت دی۔ پوتین نے کہا کہ انہوں نے انہیں بتایا کہ اگر وہ چاہیں تو کسی بھی وقت روس آ سکتے ہیں۔ اگر وہ آتے ہیں تو ہمیں بہت خوشی ہو گی اور ہم ان کا شاندار استقبال کریں گے۔ مسٹر پوتین نے تاریخی انتخابات جیتنے پر ٹرمپ کو فون کرکے مبارکباد دی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Russian president putin says trump confirmed willing to mend ties in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply