ٹرمپ کی جیت پرتمام اعلیٰ روسی حکام نے زبردست خوشی منائی تھی

واشنگٹن:امریکہ میں گزشتہ سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کی جیت روس کے لئے ایک عالمی سیاسی جیت شمار کی گئی جس پر سینئر روسی حکام نے اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔
واشنگٹن پوسٹ میں امریکی حکام کے حوالے سے شائع ایک رپورٹ کے مطابق سینئر روسی حکام نے ڈونالڈ ٹرمپ کی فتح کے بعد باہم نیک خواہشات کا تبادلہ کرتے ہوئے زبردست خوشی کا اظہار کیا تھا۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکہ کے سائبر محکمہ کے سینئر افسران کی جانب سے یہ معلومات دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ امریکہ کی خفیہ ایجنسی(سی آئی اے) صدارتی انتخابات میں مسٹر ٹرمپ کی جیت میں روس کے کردار کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Russian officials celebrated donald trumps victory in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply