ناٹو آبدوزیں بحر روم میں روسی فوج کی جاسوسی کر رہی ہیں۔ روس کا الزام

ماسکو: روسی وزارت دفاع نے آج کہا ہے کہ ناٹو اتحاد کی آبدوز یں بحرروم میں موجود اس کی فوج کی جاسوسی کررہی ہیں۔ انٹر فیکس نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ روسی فوجیوں نے رائل ہالینڈ نیوی کی ایک ڈچ آبدوز کا تعاقب بھی کیا تھا جو ایڈمرل کوزو نیتسوف طیارہ بردار جہاز کی زیر قیادت روسی شمالی بیڑے کی جاسوسی کر رہی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ روس شام میں باغیوں سے لڑنے میں صدر بشار الاسد کی مدد کررہا ہے جس کے لئے اس نے بحرروم میں اپنی فوج تعینات کررکھی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Russian mod catches nato submarine spying admiral kuznetsov in mediterranean in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply