روس نے حلب میں شہری علاقوں پر بمباری کرنے کے ترکی کے الزام کی تردید کی

ماسکو: روس کی وزارت دفاع نے ترکی کے اس الزام کی تردیدکی کہ روسی فضائیہ نے اس ہفتہ شام کے شہر حلب پر غیر فوجی بنیادی ڈھانچہ پر بمباری کی ہے۔وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل ایگور کوناشینکوف نے کہا کہ8اور9جون کو حلب پر کیے گئے فضائی حملوں میں روسی فوج ملوث نہیں ہے۔
فوجی افسر نے کہا کہ وہ لوگوں کو یاد دلان چاہتے ہیں کہ ماضی میں بھی روسی فضائیہ پر الزام تراشیاں ہوتی رہیں لیکن کسی بھی الزام کو ثابت کرنے کے لیے کوئی شہادت پیش نہیں کی جاسکی۔
مزید برآں روسی وزارت دفاع نے کنٹرول ڈاٹا کے استعمال سے ان الزامات کو غلط ثابت کر دیا لیکن روس کے نقادین کی یاد داشت بہت کمزور ہے اور وہ بہت جلد یہ باتیں بھول جاتے ہیں۔جمعرات کو ترکی کی وزارت خارجہ نے روس پر الزام لگایا تھا کہ اس کی فضائیہ نے شام کے شہر حلب پر مساجد، اسپتالوں اور اسکولی عمارتوں سمیت کئی شہری بنیادی ڈھانچوں کو نشانہ بنا کر بمباری کی ہے۔

Title: russian military denies turkish claims it bombed civilian targets in aleppo | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply