قاتلانہ حملوں کے بعدروس کی معروف خاتون صحافی نقل مکانی کر گئیں

ماسکو:روس کی سیاسی تجزیہ نگار، مصنفہ اور ممتاز صحافی یولیا لاطی نییا نے اپنی جان پر لاحق خطرات کے پیش نظر ملک چھوڑ دیا ہے۔ اس ماہ کے اوائلمیں نامعلوم افراد نے محترمہ لاطی نینا کی گاڑی جلا دی تھی۔ اس سے قبل شرپسند عناصر نے ان کی رہائش گاہ کے باہرزہریلے مادے کا چھڑکاؤ کر دیاتھا۔
انہوں نے ہفتے کے آخر میں ماسکو ریڈیو کو بتایا، “میں بہت خوف زدہ ہوں … مجھے ڈر ہے کہ جو لوگ ایسا کر رہے ہیں وہ میری جان کے دشمن ہیں۔” محترمہ لاطی نینا نے کہا، “میں ملک سے باہر ہوں اور میرے والدین بھی ملک سے باہر ہی ہیں۔
ایسا امکان نہیں ہے کہ میں جلد ہی روس آؤں گی۔ ” محترمہ لاطی نینا نووایا گزیٹا نیوز میں تجزیہ نگار کے طور پر کام کرتی تھیں۔ وہ چیچنیا سے متعلق روس کی پالیسی پر تنقید کرتی تھیں۔ گزشتہ سال ماسکو میں ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Russian journalist latynina flees russia after attacks in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply