شام کے حلب شہر پر بدھ کو دن بھر بم و میزائلوں کی بارش ہوتی رہی،81ہلاک

شام کے حلب شہر پر بدھ کو دن بھر بم و میزائلوں کی بارش ہوتی رہی،81ہلاک
دبئی:شامی شہر حلب کا باغیوں کے قبضے والا علاقہ کل اجتماعی قتل عام کا مرکز بن گیا اور وہاں فضائی حملوں میں کم از کم 81افراد ہلاک ہوگئے۔یہ اطلاع ایک مقامی راحت اور بچاؤ گروپ نے دی ہے۔
راحت کارکنوں نے بتایا کہ حلب کے مشرقی حصہ پر روس اور شام کے حکومت کے طیاروں نے پورے دن میزائیلوں سے حملے کئے جس سے 87سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔ راحت رساں اور بچاؤ کارکن وائٹ ہیلمیٹس گروپ کے ترجمان ابراہیم ابولیتھ نے بتایا کہ کہ شہری دفاعی کارکن اب بھی حلب سے لاشیں نکالنے کا کام کررہے ہیں۔
بدھ کو دن کی شروعات کے وقت فردوس اور اس کے نواحی بازاروں میں فضائی حملے میں 22لوگ مارے گئے۔فضائی حملے سے بہت سے اسٹور تباہ ہوگئے۔اکیلے فردوس میں 45لوگوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔