شام میں النصرہ فرنٹ نے روس کے فوجی ہیلی کاپٹرکومار گرایا،عملہ کے5 افراد ہلاک

قاہرہ: شام کے صوبہ ادلب میں ،جہاں دہشت گرد تنظیم النصرہ فرنٹ کا بول بالاہے، روس کےیک جنگی ہیلی کاپٹر کو زمین سے نشانہ لگاکر مار گرایا گیا۔ جس سے ہیلی کاپٹر میں سوار عملے کے تمام ارکان ہلاک ہو گئے ۔
ہیلی کاپٹر میں عملے کے 3 افراد اور 2 فوجی افسران سوار تھے۔ ادھر شامی اہلکاروں نے بتایا کہ ادلب کے نواحی علاقے تل الطوقان میں ایک ہیلی کاپٹر گرنے سے 5روسی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ اس سے قبل روسی وزارت دفاع نے اس حادثے کی تصدیق کی تھی کہ گر کر تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر ایم آئی 8 ماڈل کا تھا۔اور وہ انسانی ضروریات کی اشیاءلے کر حلب جارہا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Russian helicopter on aleppo aid mission shot down all 5 aboard dead in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply