شام میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنے والے روسی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ

بیروت: شام میں تدمر شہر کے قریب ایک روسی ہیلی کاپٹر کو ہنگامی حالات میں اتارا گیا اور اتارے جانے کے بعد اس پر فائرنگ ہوئی تاہم عملے کے اراکین ہوائی اڈے پر بحفاظت پہنچ گئے۔
روسی خبررساں ایجنسیوں نے روسی وزارت دفاع کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ تاہم دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق وا لشام (داعش) سے وابستہ ایک نیوز ایجنسی ’اعماق‘ نے کہا کہ وسطی شام کے مشرقی ہومز صوبے کے ایک دیہی علاقے ہوئسس میں ایک راکٹ حملے میں روسی فوج کے ہیلی کاپٹر کو تباہ کر دیا گیا۔
شامی سرکاری خبررساں ایجنسی صنعانے روسی وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا کہ تدمر کے قریب ایک روسی ہیلی کاپٹر اور اس کے عملے کے اراکین آگ کی زد میں آ گئے۔
انٹرفیکس نیوز ایجنسی نے روسی وزارت دفاع کے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ ہیلی کاپٹر کو نقصان پہنچا ہے۔ تاہم عملے کے اراکین محفوظ ہیں اور وہہامم ہوائی اڈے پہنچ گئے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Russian helicopter made an emergency landing at palmyra and was fired in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply