روس نے ترکی میں اپنے سفیر کی دہشت گردانہ حملہ میں ہلاکت کی تصدیق کر دی

انقرہ:روس کی وزارت خارجہ نے اپنے سفیر متعین ترکی اندرے کارلوو کو کی دہشت گردانہ حملہ میں ہلاکت کی تصدیق کر دی۔ واضح رہے کہ آندرے کو پیر کے روز فنون لطیفہ کی ایک نمائش کے دوران گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیاتھاروس نے اسے دہشت گردانہ کارروائی قرار دیا ہے۔ وزارت نے کہاکہ حملہ آور ترکی کا پولیس افسر تھا اور حملے کے وقت وہ ’حلب کو بھول نہ جانا‘ اور اللہ اکبر‘ کے نعرے لگا رہا تھا۔
اطلاعات کے مطابق حملے میں تین دیگر افراد بھی زخمی ہوئے جنھیں روسی سفیر سمیت ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں ان کی موت ہوگئی۔ ترکی کے خصوصی دستوں نے عمارت کو گھیر لیا ہے اور روسی سفارتخانہ کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ روسی ٹی وی کے مطابق روسی سفیر جس نمائش میں شرکت کر رہے تھے اس کا نام تھا: ’ترکوں کی نظر سے روس‘ تھا۔ .روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروا کا کہنا ہے کہ ’دہشت گردی اس طرح نہیں رہ سکتی، ہم اس سے لڑنے کے لیے پر عزم ہیں۔‘
انھوں نے کہا کہ روس کے سفیر غیر معمولی شخصیت کے مالک سفارت کار کی یادیں جنھوں نے دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے بہت کچھ کیا ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گی۔ دریں اثنا امریکی محکمہ خارجہ کےترجمان جان کربی نے کہا ’ہم تشدد کے اس واقعے کی مذمت کرتے ہیں، چاہے اس کے پیچھے کوئی بھی ہو۔ ہماری سوچیں اور دعائیں ان کے اور ان کے خاندان والوں کے ساتھ ہیں۔‘
واضح رہے کہ 62 سالہ اندرے کارلوو ایک منجھے ہوئے سفارتکار تھے جنھوں نے 1980 کی دہائی کا بیشتر حصہ شمالی کوریا میں بطور روسی سفیر گزارا۔ 1991 میں سقوط سویت یونین کے بعد انھیں جنوبی کوریا بھیج دیا دیا گیا تھا اور 2001 میں وہ واپس شمالی کوریا میں بطور سفیر گئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Russian foreign ministry issues statement confirming ambassador to turkeys death in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply