روس نے روسی سرحدوں پر ناٹو فوجی جماو¿ کی مذمت کی

ماسکو: روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ روسی سرحدوں کے قریب ناٹو کے فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کرنا باہمی تعلقات کے حوالے سے روسی ناٹو فاو¿نڈنگ ایکٹ کی خلاف ورزی اور سیاسی منظر نامہ میں سنگین تبدیلیاں لانے والا ہے۔ علاوہ ازیں عالمی میزائل دفاعی نظام کے تعلق سے ناٹو اور اس کے اتحادیوں کی کارروائیوں سے صرف عدم استحکام پیدا ہوگا۔2014میں استصواب رائے کے ذریعہ جزیرہ نما کریمیا کے روسی وفاق میں ادغام کے بعد سے ہی ناٹو نے روس سے تعلقات منقطع کر لیے تھے اور اسی وقت سے اس نے روسی سرحدوں کے قریب فوج اور فوجی ساز و سامان کا ذخیرہ منتقل کرنا شروع کر دیا تھا۔ امریکہ اور اس کے حلیف یورپی ممالک روس پر الزام لگا رہے ہیں کہ وہ یوکرین کو کمزور کر رہا ہے اور انہوں نے روس اور روس نواز ملکوں پر متعدد پابندیاں بھی نافذ کر رکھی ہیں۔تاہم روس یوکرین کے بحران میں اپنا ہاتھ ہونے کی تردید کرتا ہے۔روس نے متعدد موقعوں پر اپنی سرحدوں کے قریب ناٹو کی فوج میں اضافہ پر بارہا ناٹو کو سخت سست کہا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ اس سے علاقائی اور بین الاقوامی امن کو خطرہ لاحق ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Russian fm lavrov denounces nato military buildup near russia borders in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply