ایران کے خلاف یکطرفہ امریکی اقدامات اصولی طور پر ناجائز: روس

ماسکو:روسی وزیر خارجہ سرگئی لاو روف نے امریکہ کی جانب سے ایران پر مزید پابندیاں عائد کئے جانے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کے یکطرفہ اقدامات اور پابندیاں نہ صرف ایک غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے بلکہ اصولی طور پر ناجائز بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کے اس اقدام سے ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے مابین طے پانے والے ایٹمی معاہدے پر منفی اثرات مرتب ہو سکتےہیں۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ امریکہ کی جانب سے ایٹمی معاہدے کے خلاف یہ ایک گہری سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی اشتعال انگیزی نہیں ہونا چاہیے۔
ہم کسی کے قومی مفادات کی بات نہیں کر ہے اور نہ ہی کسی ایک ملک کے مفادات کے بارے میں سوچ رہے ہیں بلکہ ہم ایک عظیم خطہ کے مفادات کی بات کر ہے ہیں جس میں ہماری صرف اتنی ہی دلچسپی ہےکہ خطہ ایک غیر ایٹمی کہلایا جانے لگے۔ انہوں نے امریکی پابندیوں کے رد عمل میں ایرانی صدر کی جانب سے ایٹمی معاہدے سے باہر نکل جانے کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کو امید ہے کہ ایٹمی معاہدے کے تحت قول و قرار کی نہ امریکہ خلاف ورزی کرے گا اور نہ ہی ایران معاہدے سے باہر نکلے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی جانب سے اپنے میزائل پروگرام کے بجٹ میں اضافہ کرنا سلامتی کونسل کے کسی قرارداد کے منافی نہیں ہے اور سلامتی کونسل کے کسی قرارداد میں ایسی کسی پابندی کا ذکر نہیں کیا گیا ہے ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Russian fm calls new us sanctions against iran illegitimate in principle in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply