روسی سفیر متعین اقوام متحدہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

ماسکو:روسی سفیر متعین اقوام متحدہ ویتالی چرکن کا نیویارک میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ روسی وزارت خارجہ کے ایک افسر نے یہ اطلاع د دیتے ہوئے بتایا کہ غالبا ًدل کا دورہ پڑنے سے مسٹر چرکن کی موت ہوئی ہے۔ نیویارک پوسٹ نے اپنے ذرائع کے حوالوں سے بتایا کہ انہیں روسی سفار خانہ میں دل کا دورہ پڑا، جہاں سے انہیں مین ہٹن اسپتال لے جایا گیا۔
ان کے انتقال پر روسی صدر ولادیمیر پتن نے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ خبررساں ایجنسی طاس نے نائب سفیر پیوتر الی چیف کے حوالے سے بتایا، “روس کے لیے یہ صدمہ کا لمحہ ہے اور ان کے انتقال سے جو خلا پیدا ہوا ہے اسے پر نہیں کیاجا سکتا۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی روسی مفادات کی حفاظت کے لئے وقف کی اور کئی حساس عہدوں پر کام کیا۔ خیال رہے کہ وہ اپنی 65 ویں سالگرہ منانے والے تھے لیکن ایک دن پہلے ہی ان کا انتقال ہو گیا۔

Title: russian envoy in uno no more | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply