روس نے شام کے شہر حلب میں 10گھنٹے کی یکطرفہ جنگ بندی

بیروت: روس نے شام کے شہر حلب کے باغیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں میں آج صبح سے 10گھنٹے کی یکطرفہ جنگ بندی نافذ کردی تاکہ غیر فوجی بے فکر ہو کر شہر سے باہر نکل سکیں اور باغی ہتھیار ڈالدیں۔
لڑائی میں شام کی سرکار کے معاون روس نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 10 گھنٹہ کے لئے یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کیا ہے جو صبح سات بجے (عالمی معیاری وقت) سے نافذ ہوچکی ہے۔ روس نے ایک ماہ کے اندر تیسری مرتبہ جنگ بندی نافذ کی ہے۔
قبل ازیں اس نے اکتوبر میں بھی تین دن کی جنگ بندی نافذ کی تھی۔ روس نے تین روز کی جنگ بندی اس لئے کی تھی تاکہ حلب کی شہری اور باغی حلب سے نکل سکیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Russian declared ceasefire goes into effect in aleppo in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply