روس میں ہیلی کاپٹرحادثہ کا شکارپانچ افراد کی ہلاکت کا خدشہ

ماسکو: روس کے التائی جمہوریہ علاقے میں کل رات ایک ہیلی کاپٹرحادثہ کا شکار ہو گیا۔ ہیلی کاپٹر میں سوار لوگوں کا کوئی اتہ پتہ نہیں ہے۔ ہنگامی وزارت نے بتایا کہ رابنسن آر 66 ہلکا ہیلی کاپٹر ہے۔
یہ ٹیلے ٹیسکوئے جھیل کے پاس گر گیا۔ خیال ہے کہ اس میں پانچ افراد سوار تھے جن میں علاقے کی سابق نائب سربراہ اناتولی بینی بھی سوار تھیں۔ وہ آٹھ سال قبل بھی ایسے ہی ایک حادثہ میں بال بال بچی تھیں۔
وزارت کے ترجمان نے سپوتنک خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ آج صبح 160 سے زیادہ راحت اور بچاو کارکنوں نے لاپتہ لوگوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ان کے علاوہ 68 مزید کارکنوں کو وہاں بھیجا جانا ہے

Title: russian civil helicopter crashes passengers missing | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply